دوحہ:(مشرق نیوز)تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ 1962 میں غزہ شہر کے مغرب میں شطی پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے، 16 سال کی عمر میں اپنی کزن امل ہنیہ سے شادی رچائی ،13 بچے ،8 بیٹے اور 5 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی سے 1987 میں عربی ادب میں ڈگری حاصل کی پھر 2009 میں اسلامی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لی،اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ ،پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے، 2017 میں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، 2023 سے قطر میں قیام پذیر تھے۔
اسماعیل ہنیہ 1988 میں حماس کے قیام کے وقت نوجوان بانی رکن کی حیثیت سے شامل ہوئے، 1997 میں حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے پرسنل سیکرٹری بنے ، 1988 میں پہلے انتفادہ میں شرکت کرنے پر اسرائیل نے 6 ماہ قید میں رکھا،1989 میں دوبارہ گرفتاری کے بعد 1992 میں اسماعیل ہنیہ کو لبنان ڈی پورٹ کیا گیا ،اگلے سال اوسلو معاہدے کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غزہ واپسی ہوئی،2006 میں فلسطین کے الیکشن میں حماس کی اکثریت کے بعد فلسطینی اتھارٹی کا وزیراعظم مقرر کیا گیا، حماس فتح اختلافات کے باعث حکومت زیادہ دیر نہ چل سکی لیکن غزہ میں حماس کی حکمرانی برقرار رہی ۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















