پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے: آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز لاہور سمیت صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی باآسانی فراہمی میں مصروف عمل ہیں اور سال رواں میں اب تک 14 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں، رواں برس اب تک 03 لاکھ 93 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے، 06 لاکھ 90 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی، تقریبا 04 ہزار شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی، 98 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 14 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی،91 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے، 44 ہزار شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2708 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 61638 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی، 74 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 44 ہزار سے افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ535 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے،شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں خدمات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثرا ستعمال جاری رکھے گی۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کے کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔آئی جی پنجاب کی قیادت میں لاہور سمیت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز لائی گئی ہے، ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 244 چھاپے مارے گئے، مکروھ دھندے میں ملوث 104 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،104 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 71 کلو گرام چرس اور 970 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس 26فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 39249 ریڈز مارے گئے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 18800 ملزمان گرفتار جبکہ 18286 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11 ہزار173 کلو گرام چرس، ساڑھے 58 کلو گرام آئس، 204 کلو گرام ہیروئن برآمد، 278 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 10 ہزار854 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت کے تدارک کیلئے ایکشن تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔