محکمہ صحت پنجاب اور نادرا کا ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش، اموات کا ڈیٹا شیئر معاہدہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش، اموات کا ڈیٹا شیئر کرنے کے حوالہ سے محکمہ صحت اور نادرا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں سپیشل سیکرٹری آپریشن محمد اقبال اور ڈائریکٹر نادرا کرنل (ر)ثاقب محمود نے معاہدہ پر دستخط کئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے معاہدہ پر بطور گواہان دستخط کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نادرا کے ساتھ بچوں کی پیدائش، اموات سے متعلق ڈیٹا شیئر کرنے جارہا یے۔نادرا کے ساتھ یہ ڈیٹا ڈائریکٹ شیئر کرنے سے شہریوں کو برتھ سرٹیفیکٹ بروقت حاصل ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگہی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائیگا۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نادرا کے ساتھ ریکارڈ شئیرنگ سے ڈیجیٹائزیشن رجیم شروع ہوگیا ہے، پیپر لیس نظام معاون ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی، انڈور بچوں سمیت تمام مریضوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ سے امراض کی وجوہات، عوامل اور روک تھام کیلئے بہتر حکمت عملی تیار کی جاسکے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس نادرا کرنل ثاقب محمود نے کہا کہ بچوں کی پیدائش اور اموات کا ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن ائندہ ڈیجیٹل مردم شماری میں معاون ثابت ہوگی۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی ڈیجیٹائز یشن پر محکمہ صحت کی تعریف کی۔قبل ازیں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پرواگرام کے اہداف کے حصول میں پی ایس پی یو اور نادرا کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پنجاب میں غریب اور کمزور گھرانوں کیلئے معیاری صحت کی خدمات تک رسائی بڑھانے کیلئے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پنجاب بھر میں پرائمری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کو بڑھانے میں صوبائی وزیر اور سیکرٹری علی جان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی غیر متزلزل حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر یونس اور ڈائریکٹر ہسڈو محمد احمر بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈی جی ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) ڈاکٹر الیاس گوندل، سپیشل سیکرٹری آپریشن ایم اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیک) ڈاکٹر ایم یونس، ڈائریکٹر پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ محمد احمد خان ، ڈائریکٹر پراجیکٹ نادرا کرنل ثاقب محمود اور دیگر حکام نے شرکت کی۔