زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا،عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہاہے پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد و شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے،تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر9مئی کے واقعہ میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا9مئی کو 200سے زائد فوجی تنصیبات ،جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر عمران نیازی خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے، زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹر بنا رہا ،پٹرول بم تیار ،ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی،وزیر اطلاعات نے کہاآئی ایم ایف کو خط لکھنے، ملک ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لےکر شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے،شرپسند، انتشاری ٹولے کےخلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے