کے پی اسمبلی:مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے اورمقدمات فوری ختم کرنے کی قراردادمنظور

پشاور:(بیورورپورٹ) کے پی اسمبلی نے مراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے اورقائم مقدمات فوری ختم کرنے کی قراردادمنظور کرلی۔

حکومتی رکن سہیل آفریدی نے قرارداد میں مطالبہ کیا مراد سعید کو امن کی بحالی کےلئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے،وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، سابق وزیر کو فوری منظرعام پر لاکرسکیورٹی فراہم کی جائے۔