لاہور: (اپنے رپورٹر سے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کےخلاف بھڑکایا جا رہا ہے،اڈیالہ جیل کا قیدی اور جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاڈیجیٹل دہشتگرد کون ،پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی، مخصوص ٹولہ ،سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی، انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ملک کےخلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگژری لائف گزار رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں باعث ذلت و شرمندگی بن چکیں،ٹولے کے تمام بیانیے ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ،عوام اصل دشمنوں کو پہچانیں یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، ہر منفی پروپیگنڈا پر مبنی مہم کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا، اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں۔
اڈیالہ جیل کا قیدی اور جماعت پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہے: عظمیٰ بخاری
















