لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے،خود ہی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کراتے ہیں خود ہی گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں،تماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسا کیوں خرچ کرایا؟ریکوزیشن دیکر اجلاس کا بائیکاٹ کرنیوالی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا9مئی کے جن دہشتگردوں کوجیل میں ہوناچاہیے وہ اسمبلی گیٹ پرہلڑبازی کررہے ہیں، فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے،9مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے، یہ ٹولا ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبا بن چکا ہے،انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچانے تک استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی۔
نو مئی والے دہشت گرد پنجاب اسمبلی گیٹ پر ہلڑ بازی کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
















