عمران ،بشریٰ کا نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان ،بشریٰ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی مگر دونوں ملزم وکلا کی عدم موجودگی کے باعث شامل تفتیش نہ ہوئے،ٹیم اڑھائی گھنٹے انتظار کے بعد واپس چلی گئی،نیب کسٹڈی میں ہونے کے باوجود ملزموں کا شامل تفتیش ہونے سے انکار سوالیہ نشان ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق تفتیش مکمل نہ ہونے پر نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے،پیشرفت رپورٹ آج عدالت پیش کی جائے گی۔
















