اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو۔ صفر سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔ عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا۔حمزہ خان نے تھامس سکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔
پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

















