ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ میں ”بیبو“ کے نام سے شہرت رکھنے والی سپر سٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک اچھی طالبہ تھیں اور وکیل بننا چاہتی تھیں۔کرینہ کپور، جو اب بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2000 میں ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ”ریفیوجی“ سے کیا تھا، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اداکارہ اپنی پڑھائی کو لیکر بہت سنجیدہ تھیں، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں سمر کورس بھی کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین کی جانب سے مجھ پر کبھی بھی کسی مخصوص کیرئیر کے انتخاب کیلئے دباو¿ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی کسی نے مجھے اداکاری پر مجبور کیا۔کرینہ کپور نے کہا کہ میرے والدین ہمیشہ سے یہی چاہتے تھے کہ میں وہی کروں جو میرا دل چاہتا ہے اور میں اپنی پسند اور شوق کے حساب سے اپنے پیشے کا انتخاب کروں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بہترین طالبہ تھی، جب میں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے سمر پروگرام میں داخلہ لیا تھا تو وہ میری زندگی کا بہترین وقت تھا، میں نے وہ وقت بہت انجوائے کیا تھا۔
اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشاف



















