لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے انسٹیٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز نے سٹی کیمپس میں کلینیکل فارمیسی مذا کرہ و پوسٹر مقا بلے کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا، افتتاحی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈاکٹریونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف فارما سو ٹیکل سائنسز ڈاکٹرطاہر محمود خان، ڈاکٹر اللہ بخش اعوان کے علا وہ فارما سو ٹیکل صنعتوں سے نمائندوں، تحقیق کاروں،قومی و بین الا قوامی تعلیمی اداروں سے کلینیکل فارمیسی کے اسا تذہ و ماہرین اورپنجاب کے 12 فارمیسی ا نسٹی ٹیوشنز سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹریونس نے معلو ماتی مو ضو ع پرمذا کرے کا انعقاد کرانے پر آرگنا ئزر کی کا وشوں کو سراہتے ہوئے کہا کلینیکل فارمیسی مذا کرے کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم اور مریضو ں کے علا ج معا لجے میں فارما سسٹ کے کلیدی کردار کو اجا گر کرنا اور لو گو ں کے درمیان فارماسسٹ کی اہمیت بارے آ گاہی پھیلا نا تھا، ڈاکٹرطاہر محمود خان نے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے اور مسا ئل حل کرنے والی تحقیق کو بڑ ھانے کےلئے پبلک و پرائیو یٹ سیکٹرز کے تعلیمی اداروں اور صنعتو ں کے درمیان اشتراک کوفرو غ دینے پر زور دیا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں کلینیکل فارمیسی مذا کرہ و پوسٹر مقابلے



















