ردھیما نے شبھمن گل سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ممبئی: ( ) معروف اداکارہ و میزبان ردھیما پنڈت نے شبھمن گل سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

ردھیما پنڈت نے کہا شبھمن گل کو نہیں جانتی اور نہ ہی ڈیٹ کررہی ہوں، ہمارے درمیان کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بےبنیاد خبریں پھیلانے اور یقین کرنے سے گریز کریں۔