:( )سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط میں شبلی فراز نے کہا ایڈ ہاک ججز تقرری سے یہی تاثر جاتا ہے سب ایک جماعت کے لیے کیاجارہا ہے، مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بناکر ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہوسکتی۔
ایڈہاک ججز کی سلیکشن کے لیے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کسی ایڈ ہاک جج کی 3 سال کے لیے تقرری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ۔
شبلی فراز نے کہا جوڈیشل کمیشن کی مشاورت کے بغیر ہی ججز کی سلیکشن کی گئی، شفاف طریقہ کار کے بغیر ججز کی تقرری مزید پریشان کن ہے۔
عوام آزاد اور بغیر مداخلت کے عدلیہ کے سٹیک ہولڈرز ہیں، میں عوام، پاکستان بار کونسل اور متعدد بار کونسلز کی ترجمانی کررہا ہوں، ایڈہاک ججز کی تقرری عوام میں عدلیہ میں مداخلت کا تاثر دے رہی ہے، جب قاضی فائز عیسی جوڈیشل کونسل کے ممبر تھے تو ججز تقرری میں شفافیت پر زور دیتے تھے۔
ایڈہاک ججز کی تقرری نہیں ہوسکتی: شبلی فرازکاچیف جسٹس کے نام خط

















