ایم این اے جمشید دستی اوربھتیجے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

مظفر گڑھ:(بیورورپورٹ) ایم این اے جمشید دستی اور بھتیجے کےخلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ تھانہ سٹی میںایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس سنیپ چیکنگ کےلئے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی، ان کے بھتیجے اور ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی،مقدمے کے متن کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔