عمران خان بدستور زیر حراست،موجودہ حکومت 18 ماہ تک رہے گی:فچ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان بدستور زیر حراست،موجودہ حکومت 18 ماہ تک رہے گی، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پیشگوئی کردی۔

رپورٹ میں کہا گیاحکومت ختم ہونے کے بعد ٹیکنوکریٹس سیٹ اپ آئے گا،نئے انتخابات نہیں ہوں گے،8فروری کے الیکشن میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے، آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے، بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں، رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک شرح سود 14 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

فچ نے مزید کہاحکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو7.4سے کم کرکے6.7فیصد پر لانا چاہتا ہے،فچ نے حکومت کےلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی اور اس کے بعد پھر ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے فچ ریٹنگ کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہوں، سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے،احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئے گا،مس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے، مس انفارمیشن پھیلاکر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔