جسٹس اطہر من اللہ نیویارک سٹی بار سے خطاب کریں گے

نیویارک (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ 23 جولائی کو امریکہ کی قدیم اور طاقتور ترین نیویارک سٹی بار کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرینگے۔ انہیں نیویارک سٹی بار کے پہلے پاکستانی نژاد منتخب صدر عثمان فریدی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ تقریب کا موضوع ”انڈیپنڈینس آف دی جوڈیشری اینڈ رول آف لاءاِن پاکستان“ ہے۔ اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ بار ممبران اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور سوالات کے جوابات بھی دینگے۔