دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سزائے موت دی گئی۔مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا، مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔