زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈر گریجوایٹ داخلوں کےلئے پہلے انٹری ٹیسٹ

فیصل آباد :(بیورو رپورٹ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈر گریجوایٹ داخلوں کےلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پندرہ ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے یونیورسٹی کے اندر مختلف ایگزامینیشن ہال کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئر و ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر ندیم عباس کے مطابق جو طلبہ دوسرے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں ان کے لئے آن لائن رجسٹریشن 15جولائی سے 29 جولائی تک کی جائے گی جبکہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 4اگست کو کیا جائے گا۔