پشاور:(بیورورپورٹ)مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے 2 دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی سکرین پر چیخیں نکل رہی ہیں،فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔
اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے کہا وفاقی ،صوبائی وزرا شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کےخلاف زہر اگل رہے ہیں،جعلی حکومت کے وزرا بے جا تنقید سے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہاعدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ، سپریم کورٹ پر حملہ بھی ن لیگ کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے،اقتدار بچانے کی خاطر ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، شیڈول پریس کانفرنسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ،عدلیہ کےخلاف بیانیہ بنانے سمیت مخالف کی رائے دبانا ہے،بیرسٹر سیف نے کہا خاور مانیکا جیسے بدنام زمانہ شخصیت کو بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر گھنٹوں لائیو کوریج دی جاتی ہے، فارم 47 حکومت کو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے۔
فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف
















