ٹرمپ پر گولی چلانے والے کی گاڑی ،گھر سے دھماکہ خیز مواد برآمد

پنسلوانیا،واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ پر گولی چلانے والے کی گاڑی ،گھر سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹرمپ پر حملہ کرنے والے پوری تیاری سے آئے تھے، شوٹر کی گاڑی ،گھر سے بارودی مواد برآمد ہوا،شوٹر نے بلڈنگ کی چھت سے کئی فائر کیے، کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو فون کر کے خیریت دریافت کی،ریپبلکن پارٹی کے رکن کانگریس اور ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل رے ٹرنر نے کہا کانگریس سکیورٹی ناکامی کی تحقیقات کرے، شوٹر مقام کے قریب عمارت کی چھت پر کیسے پہنچا، کیا شوٹر اکیلا تھا یا پھر کوئی ساتھی بھی شامل تھے۔