100کے قریب لارج سکیل فیکٹریاں بند،ہزاروں افراد بےروزگار

لاہور:( کامرس رپورٹر)آئی ایم ایف شرائط سے2 سال کے دوران بجلی و گیس کی قیمتوں میں 170فیصد تک اضافہ ،100کے قریب لارج سکیل فیکٹریاں بند،ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے کہا بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50ٹیکسٹائل ملز بھی شامل ہیں،2سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19ارب ڈالر سے کم ہو کر 16ارب ڈالر رہ گئیں۔