برلن (مشرق نیوز) یورپین چیمپئن شپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے فرانس کو 1-2 سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پہلے ہاف کا کھیل انتہائی تیز کھیلا گیا جہاں 8ویں منٹ میں فرانس کے کولو موآنی نے گول سکور کرکے فرانس کو برتری دلوائی جس کے بعد 21ویں منٹ میں سپین کے لامین یمال نے شاندار گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ پہلے گول کے 4 منٹ بعد ہی سپین کے اولمو نے شاندر موو بنایا جو بظاہر فرانس کے کونڈے سے ٹکرا کر گول ہوگیا جسے پہلے اوون گول قرار دیا گیا لیکن بعد میں یہ گول اولمو کے نام کردیا گیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے مسلسل گول سکور کرنے کی کوششیں کیں لیکن سپین نے مضبوط دفاع کیا اور یوں سپین نے یہ میچ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائیگا۔سپین کا فائنل میں ٹاکرا کس سے ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج کے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا جہاں جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
یورو کپ 2024، سپین فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

















