محرم کے دوران 12ہزار سے زائد ریسکیورز خدمات سر انجام دیں گے:ڈاکٹر رضوان نصیر

لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع میں عاشورہ کے ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی ریسکیو و میڈیکل کور فراہم کرنےکیلئے ریسکیو 1122 کے پنجاب بھر کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کنٹرول رومز اور صوبائی مانیٹرنگ سیل کی مانیٹرنگ اور کوئیک رسپانس میکنزم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ عاشورہ کے موقع پر ریسکیورز کی چھٹیاںمحدود رہیں گی اور ایمرجنسی کور فراہم کرنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو کوڈ ریڈ کا نفاذکی جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں تعینات ڈیزاسٹر رسپانس فورس (DRF) کو کسی بھی میجر ایمرجنسی کی صورت میں بیک اپ سپورٹ کیلئے فوری روانہ کیا جائیگا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز،ڈاکٹر رضوان نصیر ایمرجنسی سروسز گزشتہ روز تمام اضلاع کے ضلعی ایمرجنسی افسران اورایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز و اکیڈمی کے سینئر ریسکیو افسران کی ویڈیو لنک میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کیں کہ وہ تیاریوں کی چیک لسٹ کا جائزہ لیں اور اہل تشیہ/مجالس کے اہم فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل ضلعی ایمرجنسی بورڈز کے اجلاس منعقد کریں، امامیہ اسکا¶ٹس/رضاکاروں کی تربیت کو یقینی بنائیں اور تمام جلوسوں اوراجتماعات کے اردگرد کے ایریا کااچھی طرح سے جائزہ لیں تاکہ فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بریفنگ دی کہ تمام اضلاع میں ریسکیورز حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق محرم الحرام کیلئے ایمرجنسی پلان کے مطابق ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںاور ریسکیو و میڈیکل کور کے انتظامات کے مطابق 9ویں اور 10ویں محرم کے دوران 1029 جلوسوں/اجتماعات کو ریسکیو اور میڈیکل کور فراہم کرنے کیلئے 12ہزار سے زائد ریسکیورزڈیوٹی سرانجام دیںگے۔12ہزار سے زائد ریسکیورزکو پنجاب بھر میں قائم شدہ1029 اہم مقامات پر تین شفٹوں میں تعینات کیا جائیگا۔پنجاب کے تمام اضلاع میں 1352 موٹر بائیک ریسکیو سروس، 580 ایمرجنسی ایمبولینسز،168 فائر وہیکلز اور 35 ریسکیو گاڑیاں عاشورہ اور محرم کی مجالس کو ریسکیور و میڈیکل کور فراہم کرنے کیلئے تعینات کی جائیں گی۔علاوہ ازیں، پنجاب بھر میں عوام الناس کے خدمت کے لیے 285ایمبو لینسز، 832 موٹر بائیک ایمبولینس اور48 ریسکیو وہیکلز مختلف ریسکیو اسٹیشنز پر روٹین ریسکیو آپریشنز کیلئے دستیاب ہوں گی۔صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ تمام اضلاع نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاسوں میں ہدایت کیے گئے اہم اجتماعات کو ریسکیو کور فراہم کرنے کیلئے عملدرآمد شروع کر دیا گیاہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لیے ریسکیو سروس کے تعیناتی پلان کے بارے میں بھی بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ 381 ریسکیورز، 34 ایمبولینسز اور 148 موٹربائیک ایمبولینس اہم مقامات پر تعینات ہوں گی جو روٹین ریسکیو آپریشن سے ہٹ کر مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل و ریسکیو سروسز فراہم کریں گی۔کربلا گامے شاہ، امامیہ کالونی، نثار حویلی اور لاہور کے دیگر حساس مقامات پر خصوصی ریسکیو ٹیمیں تعینات ہوںگی۔مزید برآں، اضافی ریسکیو ٹیمیں بھی سٹینڈ بائی پوزیشن پر رہیں گی جنہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ ایمرجنسی کور کے پلان کے مطابق، تمام موبائل پوسٹیں اور ایمبولینسز میڈیکل کٹس کے ساتھ جلوس کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں گی تاکہ اعزادران کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔مزید برآں، عاشورہ کے دوران ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیوں کو محدود کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ محرم الحرام کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ معمول کے ریسکیو آپریشن بھی جاری رہیں گے تاہم عوام الناس سے درخواست ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میںریسکیو سروسز کیلئے فوری 1122 ڈائل کریں۔