پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔

جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاپیر والے دن عدالتی حکم پر جیو فینسنگ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا ایجنسیوں کے نمبر سامنے آتے ہی نہیں یا آ جاتے ہیں ؟۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا اگر کال وٹس ایپ پر کی جائے تو نمبر آ جاتا ہے، ریگولر نمبر پر کی جائے تو نہیں آتے،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران نے کہا شہباز گل کے بھائی کا معلوم نہیں ہو سکا، جسٹس امجد رفیق نے کہاچہروں سے پتہ چلتا ہے آپ بے بس ہیں، دعا کرتے ہیں مغوی خیرو عافیت گھر واپس آئے، عدالت نے سماعت18جولائی تک ملتوی کر دی ۔