اراکین اسمبلی کو 500 ارب کا ترقیاتی فنڈ دینے کا دعویٰ غلط ہے:عطا تارڑ

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہے حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور اخراجات میں کمی کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا شاہدخاقان عباسی کا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی اخراجات کی مد میں 500 ارب روپے دینے کا دعویٰ غلط ہے،پی ایس ڈی پی ہی کا حجم ہی 1500 ارب روپے ہے، ہمارے سابق ساتھیوں نے غلط اعدادوشمار پیش کیے، شاید انہوں نے کتاب غلط پڑھی،وفاقی وزیراطلاعات نے کہا پاک پی ڈبلیو ڈی کا محکمہ بند کیا جارہا ہے، انہوں نے اخراجات میں کمی کی بات کی تو اخرجاات میں کمی ایسے ہی ہوتی ہے جب آپ پاک پی ڈبلیو ڈی جیسے محکموں کو ختم کرتے ہیں،وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں ڈاﺅن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کےلئے کمیٹی بنائی ہے جو اس پر کام کرے گی، وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہے اور ان کے سفری اخراجات پر بھی پابندیاں ہیں، اخراجات میں کمی کے حوالے سے سب سے پہلے کابینہ نے مثال قائم کی، بہت سارے محکمے بند ہوں گے، ڈویژن بند ہوں گے اور انہیں محکموں میں ضم کیا جائے گا جس سے اخراجات میں کمی آئے گی، شاہاخاقان کو رائٹ سائزنگ، ڈاو¿ن سائزنگ، نجکاری، محکموں کے بند اور ضم کیے جانے کی تعریف کرنی چاہیے تھی، نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنوایا، سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہیں کرنا چاہئے، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل (ن) لیگ کی ہر حکومت کا حصہ رہے۔