پنجاب اور نیویارک قانون ساز اسمبلی باہمی تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:ملک احمد خان

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کا نیویارک اور پنجاب کو سسٹر سٹیٹ بنانے سے متعلق قرارداد پر اتفاق۔ قرارداد سے امریکی ریاست اور پاکستان کے صوبوں کے درمیان تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔ پنجاب اور نیویارک قانون ساز اسمبلی ایک دوسرے کے تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے، معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط جمہوری نظام کے قیام کیلئے پنجاب اسمبلی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع ڈپٹی سپیکر نیو یارک سٹیٹ اسمبلی مسٹر فل ریموسانے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹر فل ریموس قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ڈپٹی سپیکر نیو یارک سٹیٹ اسمبلی مسٹر فل ریموس کو تحائف پیش کئے۔ملاقات میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، اراکین اسمبلی ذکیہ شاہنواز، اسمائ، احتشام الحق، ملک احمد سعید، چوہدری افتخار حسین چچھڑ، عارف محمود گل موجود اسمبلی سیکرٹریریٹ سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، ایڈوائزر ٹو سپیکر اسامہ خاور گھمن، سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی, ترجمان پنجاب اسمبلی راو ماجدعلی اور آفیسر تعلقات عامہ برائے گورنر لالہ رخ بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔