صحت سہولت کارڈ پروگرام وفاق میں بھی بحال ،25لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)صحت سہولت کارڈ پروگرام وفاق میں بھی بحال ،حکومت نے پروگرام کی رواں سال دسمبر تک توسیع کردی،وزارت صحت کو آئندہ سال سے پروگرام مستقل کرنے کا ٹاسک بھی دےدیا گیا۔

صحت سہولت کارڈ میں 6ماہ توسیع کی منظوری ایکنک اجلاس میں دی گئی ،پروگرام کے تحت25لاکھ مستحق خاندانوں کو نئے ماڈل کے تحت مفت علاج کی سہولیات ملیں گی،پروگرام کی مستقلی اور حتمی ماڈل کی تیاری کا اختیار وزارت صحت کو دےدیا گیا،اسلام آباد 2لاکھ 80ہزار ، آزاد کشمیر 15لاکھ ، گلگت 5لاکھ اور تھرپارکر کے ساڑھے3لاکھ گھرانے پروگرام میں شامل ہیں۔