جویلین سٹار ارشد ندیم کی 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے پیرس روانگی

لاہور (مشرق نیوز) پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین سٹار ارشد ندیم 7 جولائی کو ڈآئمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوں گے۔ کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، اب تھروز کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔ ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طورپر نجات پالیں گے۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔