بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، اسکی وجہ انکا سوشل میڈیا پر بائیو ہے۔ تفصیلات کے مطابق48 سالہ سشمیتا سین نے اپنے پرستاروں کو اس وقت تجسس میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی دوسری تاریخ پیدائش بتائی۔ اپنے بائیو میں انہوں نے تحریر کیا، دوسری تاریخ پیدائش 27 فروری 2023 ہے۔ یہ تاریخ ایک اہم واقعہ یا موقع کی یاد دلاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ نے سوچا کہ سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق انکے ہارٹ اٹیک سے ہے، انہیں گزشتہ برس دل کا دورہ پڑا تھا۔ فلم میں ہوں نہ کی اداکارہ کو گزشتہ برس فروری میں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں، انھیں ہارٹ اٹیک اس وقت ہوا جب وہ اپنی ویب شو آریا سیزن تھری کے سیٹ پر تھیں۔ بعدازاں مارچ 2023میں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے لکھا، مجھے چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے بعد انجیو پلاسٹی کرکے سٹنٹ لگایا گیا۔