پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاپیر سے آغاز


لاہور :(ہیلتھ رپورٹر) پنجاب کے 6اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم لاہور ، راولپنڈی ، بہاولپور، لودھراں ، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں ہوگی،مثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے،لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 7روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ ہوگی، پولیو مہم کے دوران 50لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں میں حکومتی اہلکاروں کا تناسب بڑھایا جائے گا،علاوہ ازیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوم کا ڈیٹا بھی فوری سسٹم میں درج کیا جائے گا۔