اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کاعمر ایوب پر اظہار اعتماد،استعفیٰ مسترد ،متفقہ قرارداد منظور کرلی ،پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش کی گئی۔
اراکین نے بانی و تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاپارٹی میںکسی قسم کا فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام ممبران بانی و تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں،پارلیمانی پارٹی اجلاس کے شرکا نے کہا عمر ایوب نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا،بانی پی ٹی آئی کو خط لکھا جائے گا عمر ایوب کو بطورسیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے،اجلاس میں اتفاق کیا گیا اگر کسی کے آپس میں اختلافات ہیں تو ختم کریں، عمر ایوب نے کہا سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ خود دیا، حلقے کے مسائل اورمیرے اوپر کیسز ہیں، سب کےلئے وقت چاہیے میں نے اپنی مرضی اور بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے استعفیٰ دیا، واپس نہیں لوں گا۔
پارلیمانی پارٹی کے بیشتر اراکین نے شیر افضل مروت کے ٹوئٹ پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہاشیر افضل مروت کو ایسا ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب سینٹ میںقائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شبلی فراز نے کہاپی ٹی آئی میں گروپ بندی کی باتیں درست نہیں، سیاسی جماعتوں میں مختلف مزاج کے لوگ ہوتے ہیں، شاندانہ گلزار کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، شہریار آفریدی جذباتی لیکن پارٹی کے دیرینہ کارکن ہےں، پارٹی کےلئے بہت قربانیاں ہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جو ممکن ہے کر رہے ہیں، 2ہی راستے ہیں سڑکیں اور عدالتیں یا پارلیمنٹ ، فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا راستہ بند ہوچکا ، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے شکر ہے فواد چودھری جیسے لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے،پنجاب میں قائم آمریت کہیں اور نہیں۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کاعمر ایوب پر اظہار اعتماد،استعفیٰ مسترد
















