ثنا مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پرہنگامہ ،رکنیت معطل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن رکن ثنامستی خیل کے قابل اعتراض بیان پرقومی اسمبلی میں ہنگامہ،سپیکر نے رکنیت معطل کردی۔

ایوان میںثنامستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کرتے ہوئے کہاخواجہ آصف یہاں بات کرتے ہیں تو رونا آتا ہے، جنرل اسلم بیگ کا سپریم کورٹ میں بیان تو سنا ہو گا، آپ تو ایجنسیوں سے پیسے لےکر ایوان میں آتے رہے ہو،ثنامستی خیل کے نازیبا الفاظ پر ایوان میں قہقہے و شور شرابا ہوگیا، ڈپٹی سپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کر دئیے۔

بعدازاںسنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثنامستی کو غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا،فیصلہ حکومتی خواتین اراکین کے مطالبے کیا گیا،قرارداد پیش کرکے اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل کی گئی۔