اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری،22افراد شہید

غزہ: (مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر پر بمباری،22افراد شہید،45زخمی ہوگئے، آئی سی آر سی نے کہاحملے سے دفترکو نقصان پہنچا،بمباری کا نشانہ بننے والی عمارت میں بڑی تعداد میں پناہ گزین مقیم ہیں،22 لاشوں ،45 زخمیوں کو قریبی ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال لےجایا گیا ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریڈ کراس نے کہا جنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے پھربھی مرکز پرحملہ کرکے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں،سکیورٹی کا سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں سے ایک ہے، پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگیں ،انسانی ہمدردی کےلئے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔