بہترین صفائی وعوامی خدمت،ویلڈ ن مریم نواز،شہباز کی شاباش

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی عید کے 3دن بہترین صفائی و عوامی خدمت پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور ٹیم کو شاباش دی ہے۔

”ویل ڈن پنجاب“،”ویل ڈن مریم نواز“ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ و صفائی مہم ٹیم کو پیغام بھجواتے ہوئے کہاڈرون کے استعمال سے لاہور نہر میں گندگی پھینکنے میں 80 فی صد کمی قابل ستائش ہے ،شدید ترین گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا قابل تعریف ہے، آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاعرق ریزی کےساتھ عرق گلاب کے استعمال کی روایت جاری رہنی چاہیے، امید ہے عوامی خدمت کا معیار نہ صرف برقرار رہے گا بلکہ مزید بہتری آئیگی۔