ریاض(مشرق نیوز) ایام تشریق کا اختتام ہوگیا جس کے بعد حجاج کرام کی واپسی 20 جون سے ہونا شروع ہوجائیگی۔ مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منیٰ سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں۔
مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کردی۔ منیٰ سے مکہ مکرمہ اپنی رہائشگاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسولپر حاضری دیں گے۔
حجاج مسجد قبا ، مسجد قبلتیں، سباءمساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریباً 20 فیصد حجاج منیٰ میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائشگاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔
ایام تشریق کا اختتام، حجاج کی 20 جون سے واپسی شروع ہوگی

















