لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ن لیگ کےساتھ اتحاد کے تجربے کو بھیانک قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا پیپلز پارٹی کا ن لیگ کےساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا،پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبہ اٹھانا پڑے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا ہتک عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکہ کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے،پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
ن لیگ کےساتھ اتحاد کاتجربہ بھیانک، ہتک عزت بل پر پنجاب حکومت نے دھوکہ کیا،گورنر
















