نیویارک:(خواجہ فاروق)اوورسیز پاکستانیز نے نئی پاسپورٹ پالیسی کو ملک وکمیونٹی دشمنی قراردےدیا۔
ممتاز سماجی رہنما ،اپنا آ ڈلٹ ڈے کئیر بروکلین نیویارک شازیہ فارمیسی کی صدرشازیہ وٹو ودیگر نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ملک وکمیونٹی دشمنی ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام سے ذوالفقار بھٹو،بےنظیر شہید کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی،پیپلز پارٹی کی جانب سے معاملے پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا بھاری زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی اوورسیز کو عمران خان سے محبت کی سزا دے رہے ہیں۔
شازیہ وٹو نے کہااربوں کے گندم سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث وفاقی وزیر داخلہ خود کو قانون سے بالاتر اور وزیراعظم سمجھتے ہیں،کمیونٹی کیلئے مشکلات پیدا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،نئی پاسپورٹ پالیسی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں،پیپلز پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچ سکتاہے،صدر مملکت آصف زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر شہید کی اوورسیز سے محبت کوپیش نظر رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانیزکو محفوظ بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
سماجی رہنما نے مزید کہابھٹو شہید نے پاکستانیوں کو پاسپوٹ کا حق دیا،پوری دنیا میں پاکستانیوں کی صلاحیتوں کااعتراف شہید بھٹو کی مرہون منت ہے ،دیار غیر میں مقیم کمیونٹی بھٹو خاندان کےلئے دعا گوہے،ارباب اختیار سے اپیل ہے اوورسیز سے پاسپورٹ کا حق نہ لیا جائے بلکہ حصول آسان بنانے کےلئے اقدامات کیے جائیں،فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اوورسیز پاکستانی متنفر ہوجائیں گے،زرمبادلہ بھیجنا چھوڑدیا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گااور ذمہ دار وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت حکومت میں بیٹھے تمام اتحادی ہوں گے۔
اوورسیز پاکستانیز نے نئی پاسپورٹ پالیسی کو ملک وکمیونٹی دشمنی قراردےدیا

















