پہلے مرحلے میں 5ہزار صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس یقینی بنائیں گے،عطاءتارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے سیاست میں کھڑکیاں،دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، پہلے مرحلے میں5ہزارصحافیوں کی ہیلتھ انشورنس یقینی بنائیں گے۔

پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاحکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کےلئے کوشاں،پہلے سے بھی زیادہ فنڈزمختص کردئیے، ملکرملک کی خدمت کرنی ہے، حکومت آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ، ڈس انفارمیشن ،فیک نیوزکے خاتمے کےلئے سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔

وزیر اطلاعات نے کہا صحافیوں کی تجویزکوملحوظ خاطررکھیں گے، جلد صحافیوں کےساتھ طویل نشست ہوگی، صحافیوں کےلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں، سیاست میں ویسے بھی کھڑکیاں،دروازے کھلے رکھنے چاہئیں،کم ازکم اجرت 37ہزاریقینی بنائیں گے، ایسی اننگزکھیلنی ہے سکوربورڈ پرنام یاد رکھا جائے