افغانستان کی سپر 8 میں رسائی، نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں سفر تمام

انٹیگوا: ( ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاپوانیوگنی کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا اور نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہو گیا۔

پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔