لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے کہا ہے مرکزمیں چچا نے بجٹ سے گردن کاٹی، صوبے میں مریم نوازنے لوگوں کوقبرمیں اتاردیا،عام آدمی کیلئے کوئی پالیسی نہیں ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد بھچر نے کہا نالائق لوگوں کی نالائق حکومت ہے،300یونٹ فری دینے کا وعدہ کہاں گیا؟،حکومت کاایک ہی کام پی ٹی آئی کارکنوں کےخلاف مقدمات بنانا ہے، صوبے میں لاقانونیت کا بازار گرم ہیں،ملک میں سول مارشل قائم، حکومت شوگرمافیا کونوازرہی ہے،اپوزیشن لیڈر نے کہا مقابلے میںشیڈوبجٹ دیں گے،عوام کے ووٹوں سے نہ آنے والوں سے کیا امید لگائی جاسکتی ہے۔
مرکزمیں چچا نے گردن کاٹی، صوبے میں مریم نوازنے لوگوں کوقبرمیں اتاردیا،اپوزیشن لیڈر
















