اسلام آباد: (بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن نے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی،اپیل میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے ، الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ، ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور اپیل کوآج سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
















