اسلام آباد (بیورورپورٹ) دفترخارجہ نے کہا پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر نقل وحرکت ویزے کے تحت ہونا چاہیے،ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا افغانستان سے پاکستان آنے کے خواہش مند افراد کے پاس ویزہ اور افغان پاسپورٹ ہونا چاہیے، پاک ، افغان سرحد پرنقل وحرکت ویزے کے تحت ہونا چاہیے،پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، وزیراعظم شہبازشریف چین کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کےساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے شینزن میں چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور چین بشام دہشت گردی کیس پر رابطے میں ہیں،پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں،پاکستان کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کیلئے 182 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، پاکستان سلامتی کونسل میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گا، پاکستان عالمی خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا،اقوام متحدہ گرین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے عوام پر حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہیے،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار استنبول کا دورہ کریں گے اور غزہ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے، ترکیہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
پاک ،افغان سرحد پر نقل وحرکت ویزے کے تحت ہونی چاہیے: دفترخارجہ

















