اسلام آباد(بیورورپورٹ) مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کےلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا،نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کےلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا،صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائن لائف صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ

















