صوبے کی ترقی کےلئے دن رات کام کروں گا،گورنر پنجاب


اٹک:(مشرق نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے اٹک کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی لیبز ،ترقیاتی سکیموں سمیت انسدادپولیومہم،انسدادڈینگی مہم،انسدادکانگومہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سردار سلیم حیدر نے کہااٹک جنڈ میں یوای ٹی ٹیکسلا کاسب کیمپس جلدتعمیرکیا جائے گا،فتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی کاسب کیمپس بھی جلد تعمیرہوگا،جنڈ،فتح جنگ میں یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کے قیام سے علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے اپنے دورے کے دوران پاِئلٹ سکول اٹک میں آئی ٹی لیب کا بھی دورہ کیا اور کہاآئی ٹی کے فروغ کےلئے ہرممکن اقدمات کیے جائیں گے،پیر مہرعلی شاہ زرعی یونیوسٹی کابھی جلدآغازکیاجائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا صوبے کی ترقی کےلئے دن رات کام کروں گا،پیپلزپارٹی کے ووٹ بینک میں عوامی خدمت کے ذریعے اضافہ کریں گے