پی ٹی آئی خود دیوار سے لگ رہی ،تحریک چلانے سے ملک کا نقصان ہوگا،گورنر

لاہور: (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے حکومت میںشامل ہونا ہے یا نہیں،فیصلہ سی ای سی فیصلہ کرے گی،پی ٹی آئی کو کوئی دیوارسے نہیں لگا رہا، خود لگ رہی ہے، تحریک چلانے سے ملک و عوام کا نقصان ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہااتحادی جماعت ن لیگ سے مذاکرات جارہی ہیں، ابھی تک حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا،زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم امپورٹ کرنا پڑتی ہے، زراعت پرپالیسیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مسائل بات چیت سے ہی حل ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا رئیل سٹیٹ والے سستے گھر دے رہے ہیں،پراپرٹی پرزیادہ ٹیکس کی وجہ سے کاروبار سست ہوگیا ،قابل قبول پراپرٹی ٹیکس ہونا چاہیے،ہتک عزت بل پر سپیکر سے کہا تھا صحافیوں کے تحفظات دور کریں۔