تل ابیب (مشر ق نیوز) اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کے محور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ وہ رفح شہر میں ایک پیچیدہ ماحول میں کام کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے کہا ہم نے فلاڈیلفیا کے پورے محور کا کنٹرول سنبھال لیا، حماس نے فلاڈیلفیا محور میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ رفح گزرگاہ کے علاقے میں ایک 1500 میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82 سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا ہے، ان سرنگوں کو بعد میں تباہ کرنے کیلئے انکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔صلاح الدین یا فلاڈیلفیا کوریڈور کو 1979ءمیں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت بفر زون سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل نے 2005ءمیں غزہ کی پٹی سے علیحدگی کے منصوبے کے تحت اس علاقے سے مکمل طور پر دستبرداری اختیار کر لی تھی۔فلاڈیلفیا کوریڈورغزہ کی پٹی کے اندر شمال میں بحیرہ روم سے لیکر جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ کرم ابو سالم گزرگاہ تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کوریڈور لگ بھگ 14 کلومیٹر طویل ہے۔
غزہ اور مصر کو الگ کرنے والے فلاڈیلفیا محور کا کنٹرول سنبھال لیا: اسرائیل

















