لاہور: (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے مختلف وفود نے ملاقات کی، ملاقات میں پیپلزپارٹی ساہیوال، قصور اور پی وائے او کے عہدیدار شامل تھے،وفود نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، گورنر پنجاب فردا فردا تمام افراد سے ملے ،مسائل سنے،سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ ،سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس احسن رضوی بھی موجودتھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ملکی بہتری کےلئے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے،پنجاب کی بہتری اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرنا ترجیح ہے،پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوامی خدمت ہے ،میری کوشش ہوگی جب تک عہدے پر ہوں آپ کے حقوق کےلئے ہر مقام، ہر سطح اور ہر فورم پر آواز بلند کروں اور اپنا کردار بھی نبھاﺅں ،سردار سلیم حیدر نے کہاقیادت کا مطمع نظر صرف اور صرف عوام کی خوشحالی و مستحکم پاکستان ہے،میرے دروازے کارکنوں اور عوام کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















