ترمیمی آرڈیننس مسترد،سعدرفیق نے نیب کو کالاقا نون قراردےدیا

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)حکومتی جماعت کے سینئر رہنما سعدرفق نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مخالفت کردی۔

سعد رفیق نے نیب قانون میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک ،واپس لیا جائے،نیب آمر کا بنایا کالا قانون ہے، مختلف فوجی ،سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے شرمناک سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کیا۔

اپنے پیغام میں سعدرفیق نے کہابہت سے بےگناہوں کو شکار بننا پڑا، کالے قانون کی حمایت نہیں کی جا سکتی،مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب رہتی ہے۔