بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے بشام حملے پر پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کی تائید کردی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میںپاکستانی تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کا خاتمہ ”تمام ممالک کے مفاد میں“ ہے،چین دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں پاکستان کی طرف سے کی گئی اہم پیشرفت کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین واقعہ کی مکمل تحقیقات ،تہہ تک پہنچنے، تمام مجرموں کو بے نقاب کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے،دونوں ممالک سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے ، پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں ،اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے کام کرتے رہیں گے۔
بشام حملے پر پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کی تائید ،ملکر کام کرتے رہیں گے،چین

















