امریکی جامعات کے طلبہ نے فلسطین حامی بینرز اٹھا کر ڈگریاں وصول کیں

مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی طلبا کا احتجاج جاری ہے، امریکی جامعات کی گریجویشن تقاریب میں طلبا نے فلسطین حامی بینرز اٹھا کر ڈگریاں وصول کیں۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق ویل کارنل میڈیسن یونیورسٹی میں غزہ سے آئے طالبعلم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اقدامات نہ کرنے پر امریکی جامعات کی مذمت کی۔ غزہ میں جاری نسل کشی پر جاپان میں بھی احتجاج کیا گیا، فلسطین حامیوں نے ٹوکیوں میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔دوسری جانب امریکی ریاست مشی گن میں 3 روزہ پیپلز کانفرنس برائے فلسطین جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس میں غزہ میں جاری مظالم کو روکنے کیلئے حکمت عملی اور ٹیکٹکس پر تقاریر اور پلینری سیشنز ہورہے ہیں۔